کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آج الزام لگایا کہ وہ فوج کا نام لے کر انتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں نامہ
نگاروں سے کہا کہ مسٹر مودی نے
اتراکھنڈ کے سری نگر میں اتوار کو انتخابی
جلسہ میں فوج کو سیاسی مہرے کی طرح استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کا الزام تھا کہ وزیر اعظم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج کا نام لے کر اس کا اسمبلی انتخابات میں فائدہ لینے کی کوشش کی ہے۔